مزار شریف شہنشاہِ اولیاء حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رضی الله عنہ"

TIP: Right-click and select "Save link as.." to download video

مزار شریف شہنشاہِ اولیاء حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رضی الله عنہ" لاھور، پاکستان طریقت میں آپ کے شیخ ابو الفضل محمد بن حسن ختلی ہیں۔ ان کے حالات قلمبند کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ طریقت میں میری اقتداءآپ رحمتہ اللہ علیہ ہی کے ساتھ ہے۔ تفسیر، حدیث اور تصوف تینوں کے آپ عالم تھے۔ تصوف میں آپ حضرت جنید کے مذہب پر تھے۔ حضرت شیخ حضرمی کے مرید اور حضرت سروانی کے مصاحب تھے۔ ساٹھ سال تک مخلوق سے گم اور پہاڑوں میں گوشہ نشین رہے۔ زیادہ تر قیام جبل لگام پر رہتا تھا۔ میں نے آپ سے زیادہ بارعب اور صاحب ہیبت کوئی شخص نہیں دیکھا۔ صوفیوں کے لباس سے ہمیشہ کنارہ کش رہے۔ ایک مرتبہ میں آپ کو وضو کرانے کے لیے آپ کے ہاتھوں پر پانی ڈال رہا تھا کہ میرے دل میں خیال آیا کہ میں ایک آزاد آدمی ہوں آخر میں ان پیروں کی کیوں غلامی کروں جو قسمت میں لکھا ہے وہ ضرور پورا ہو گا۔ آپ نے فرمایا، بیٹا کوئی خیال تیرے دل میں پیدا ہوا ہے میں اسے جانتا ہوں، ہر کام کا ایک سبب اور ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ خدمت اور ملازمت آدمی کی بزرگی کا سبب بن جاتی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ حق تعالٰیٰ چاہتا ہے تو ایک سپاہی زادے کو تاج شاہی پہنا دیتا ہے۔

Munazza Ansar 8 months ago

subhan allah kya bat hy data ki

Shahnaz Karim 8 months ago

Mashallah subhanallah

Waqas Abbas 4 months ago

Mashaalla subhanalla

Khalid Shaikh 4 months ago

MASHA ALLAH

Khalid Shaikh 4 months ago

Subhan allah

Noman Butt 8 months ago

Subhan Allah

Shaikh Azeem 10 days ago

Subhan ALLAH